پشاور( ارشدعزیز ملک ) آخر کار منتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پہلا پتھر پھینک دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرکے محازآرائی کاباقاعدہ آغاز کر دیا ہےجس سے وفاق اورصوبے کے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔انھوں نےکہا کہ وزیراعظم فارم 45والا نہیں لہذا ان کی حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا ۔عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ کا اعلان کروں گامیڈیا سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فارم 45 والا نہیں، انھوں نے کہا کہ یہ بتائیں کہ شہباز شریف واقعی عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہوئے ہیں یا انھیں آر او نے بنایا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرے خیال سے حلف برداری کے لیے جانا درست نہیں۔ یہ کرپشن کے موجد ہیں، اللہ کرے انکی اصلاح ہوجائے۔علی امین کا کہنا تھاکہ عمران خان سے مشورے کے بعد صوبائی کابینہ کا ا علان کروں گا ۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور آج منگل کے روز تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد خیبرپختونخوا کی کابینہ تشکیل دیں گے۔
دبئیدبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے، خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے...
کراچی برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق...
ملتان یوم شہادت حضرت علی ؓ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...