سپریم کورٹ، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

05 مارچ ، 2024

اسلام آباد(رپورٹ:،رانا مسعود حسین )سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پرفیصلہ محفوظ کرلیاجو آئندہ چند دنوں میں مختصراً جاری کردیا جائے گا ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 9 رکنی لارجر بینچ کے روبرو کیس کی کاروائی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی گئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف قتل کے الزام کی دوبارہ تفتیش مکمل غیر قانونی تھی ، ٹرائل میں بھی ضابطے کی خلاف ورزیاں ہوئیں، ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی تھی، جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ٹرائل میں ضابطے کی خلاف ورزی ہوئی تھی ، جسٹس سید اظہر حسن رضوی نے مقدمہ قتل کا ہائی کورٹ میں ٹرائل کرنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے آبزرویشن دی کہ پانچ رکنی لاجر بینچ بنانے کا کیا جواز تھا ؟دو جج بھی ٹرائل کرسکتے تھے۔