جنگ کا اعزاز

05 مارچ ، 2024

کراچی ( جنگ نیوز)الیکشن کمیشن نے 4مارچ کو فیصلہ دیا کہ سنی اتحاد کونسل کو قومی اسمبلی میں مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی تاہم جنگ نے 14 فروری کی اشاعت میں سنی اتحاد کونسل میں ضم ہونے والی پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کی خبر شائع کردی تھی،دی نیوز اور جنگ سے وابستہ سینئر صحافی انصار عباسی کی خبرمیں الیکشن کمیشن کے فیصلے سے 20 دن قبل بتا دیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی یا مجلس وحد ت المسلمین کا حصہ بن کر بھی مخصوص نشستیں حاصل نہیں کر پائے گی۔مذکورہ خبر14 فروری کے جنگ اخبار میں صفحہ اول پر سپر لیڈ شائع ہوئی تھی۔