الیکشن کمیشن نے فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق کیا ہے،ماہرقانون

05 مارچ ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہاہےکہ یہ الیکشن نہیں ہے یہ الاٹمنٹ ہے اور یہ الاٹمنٹ تناسب کے حساب سے ہے ،ماہر قانون حافظ احسان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ کیا ہے وہ آئین اور قانون کے مطابق کیا ہے۔ سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں یہ فیصلہ درست ہے۔ پہلے سمجھنے کی ضرورت ہے اس سے متعلق قانون اور آئین کیا کہتا ہے؟ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک آئینی ادارہ ہے جس کو یہ معاملہ دیا گیا ہے ۔ الیکشن کا سارا پروسیس ہے وہ ہے ون مین ووٹ کے حساب سے ہے اور جب اس سے متعلق بات آتی ہے کہ ووٹ ڈالا جائے گا اور ایلیکٹ ہو کر آئیں گے اسی مرحلے میں جب نومینیشن پیپرز مانگے جاتے ہیں تو تمام پارٹیز جو حصہ لے رہی ہیں ان کو مدعو کیا جاتا ہے کہ وہ لسٹ دیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ کس پارٹی نے کتنی سیٹیں حاصل کیں اس تناسب سے اقلیتوں کی اور خواتین کی سیٹیں الاٹ ہوتی ہیں۔ یہ الیکشن نہیں ہے یہ الاٹمنٹ ہے اور یہ الاٹمنٹ تناسب کے حساب سے ہے ۔ اس کیس میں یہ ہوا ہے کہ تحریک انصا ف کی طرف سے لوگوں نے الیکشن نہیں لڑا اور انہوں نے پہلے شاپنگ کی کوشش کی پہلے وہ ایک سیاسی پارٹی کے پاس گئے جب وہاں تنقید ہوئی تو وہ ایک پارٹی کے خلاف گئے جو ان سے غلطی ہوئی ہے ان کو شاید یہ احساس ہوگا کہ سنی اتحاد جماعت ہے اس کے اندر انہوں نے سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم پر الیکشن لڑا جب کہ ایسا نہیں ہے۔