اسلام آباد(جنگ نیوز)آرمی چیف کا بلاول بھٹو سے مصافحہ، مسکراہٹوں کا تبادلہ،وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں بلاول نے مریم نواز سے بھی خیریت دریافت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ایوان صدر اسلام آباد میں ملک کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔آرمی چیف نے بھی تقریب میں شرکت کی اور ان کی آمد پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ آرمی چیف نے بلاول بھٹو زرداری سے مصحافہ کیا اور دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ آرمی چیف نے ایک ہاتھ سے بلاول کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دوسرے ہاتھ میں ’کمانڈ اسٹک‘ پکڑی ہوئی تھی۔اس موقع پر صدر کے عہدے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری بھی پس منظر میں مسکراتے نظر آئے۔ تقریب میں بلاول نے مریم نواز سے بھی ان کی خیریت دریافت کی۔
اسلام آباداوگرا ایندھن کی قیمتوں کا خود مختارانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا،وفاقی حکومت نے پاکستان کے پیٹرولیم...
اسلام آباد سینیٹر مشاہد حسین سید نے یہاں چین کے دارالحکومت میں معروف سنگھوا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ...
کراچی حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ یحییٰ السنوار کی جگہ قیادت سنبھال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےطویل عرصہ سے غیر حاضری پر او ایم جی گریڈ18 کی افسر،سیکشن افسر فضہ علی ملازمت...
اسلام آباد اسلام آباد میں مصدقہ سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے...
اسلام آباد وفاقی افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سو فیصد ایگزیکٹو الاونس لینے والےافسران کے لیے ایک...
اسلام آبادپیٹرول فی لیٹر 35 پیسے سستا ؛ہائی اسپیڈ ڈیزل قیمت میں5 روپے 71 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ قیمتوں کے...
کراچی ایران امریکا بالواسطہ رابطوں کی خبر، تیل قیمتوں میں تیزی کے بعد معمولی کمی، تہران نے ثالثوں کے ذریعے...