رواں ماہ سینیٹ سے بڑے بڑے نام ریٹائرڈ

05 مارچ ، 2024

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ سے بڑے بڑے نام ریٹائرڈ‘چھ سال کی مدت پوری کرنے کے بعد مارچ 2024میں سینیٹ سے ریٹائر ہونے والے انچاس سینیٹروں میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی‘قائد ایوان اسحق ڈار‘رضا ربانی‘ مشاہد حسین سید‘اعظم سواتی ‘مشتاق احمدنمایاں ہیں۔ان سینیٹرز کو مارچ 2018میں منتخب کیا گیا تھا۔ان سینیٹرز میں بارہ پیپلز پارٹی،گیارہ مسلم لیگ ن،آٹھ تحریک انصاف ، دو جے یو آئی ف،دو نیشنل پارٹی جبکہ ایم کیو ایم ،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک سینیٹرشامل ہے۔ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں بہرہ مند تنگی‘دلاور خان‘ فیصل جاوید‘طلحہ محمود ‘مشتاق احمد خان‘روبینہ خالد‘ شہزاد وسیم‘آصف کرمانی‘مصدق ملک‘فروغ نسیم‘امام الدین‘مولا بخش چانڈیو‘ علی شاہ جاموٹ‘ مظفر حسین شاہ‘وقار مہدی‘طاہر بزنجواوردیگر شامل ہیں۔