جوپارٹی پارلیمان میں موجودنہیں اسے کیسےنشستیں دی جاسکتی ہیں،عطاء تارڑ

05 مارچ ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایک پارٹی جو پارلیمان میں موجود ہی نہیں ہے اسے کیسے متناسب نمائندگی کے تحت نشستیں دی جاسکتی ہیں،سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے زین قریشی نے کہا کہ آئین میں مخصوص نشستوں کیلئے پارلیمانی پارٹی نہیں سیاسی پارٹی کا ذکر ہے، سنی اتحاد کونسل میں 100ارکان اسمبلی شامل ہوگئے ہیں اب ہمیں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، ہماری مخصوص نشستوں کو دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹنا آئینی و قانونی طور پر غلط ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کریں گے جہاں ہمارا موقف درست ثابت ہوگا۔