اسلام آباد(فاروق اقدس/ تجزیاتی جائزہ)بلاول بھٹو کی ایوان میں ’’سب کو خوش رکھنے‘‘ کی پالیسی پر مبنی تقریر،آئینی، پارلیمانی اور حکومت سازی کیلئے بلائے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے چوتھے روز بھی ایوان میں ہنگامہ آرائی اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہا، الزامات پر مبنی نعرے اور سپیکر ڈائس کے سامنے شور شرابہ۔ پھر چوتھے روز ہی اجلاس میں کورم کی نشاندہی بھی کر دی گئی جس باعث اجلاس جمعہ تک ملتوی کرنا پڑا۔ وزارت عظمیٰ کیلئے اپوزیشن کے نامزد اور پھر ناکام امیدوار عمر ایوب نے حکومتی کامیاب امیدوار وزیراعظم شہباز شریف کے مقابلے میں اپنی ٹی وی کوریج نہ دیئے جانے پر تحریک التواء بھی پیش کر دی۔ کارروائی کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی تقریر مختلف پہلوئوں سے اٹھائے جانے والے نکات کے حوالے سے موضوع بحث بنی جس کی بنیادی وجہ بلاول بھٹو کی جانب سے اپنی تقریر میں بیک وقت حکومتی اتحاد، اپوزیشن اور اداروں کو خوش کرنے کی کوشش تھی جس میں شاید انہوں نے سب کو ہی ناخوش کر دیا، کیونکہ ایوان میں ایک طرف اپوزیشن کو ان کی تقریر کے دوران ڈیسک بجاتے اور کبھی احتجاج کرتے ہوئے ’’گو زرداری گو‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تو دوسری طرف کم و بیش ایسی ہی صورتحال ان کی اتحادی جماعتوں کے اراکین کی بھی تھی جو ان کے بعض ریمارکس پر اپنے تحفظات اور ناراضی کا اظہار کر رہے تھے۔
دبئیدبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق نئے قوانین متعارف کرادیے، خلیجی اخبار کیرپورٹکے مطابق دبئی نے...
کراچی برطانیہ کیلئے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق...
ملتان یوم شہادت حضرت علی ؓ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے بعد سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہلیری...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کو ایک خط میں کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے انڈس اسٹیم واٹر نقصانات...
اسلام آ باد وفاقی اور صو بائی بیو رو کریسی کیلئے اہم خبر،MCMCکورس کیلئے 53افسر نامزد،نامزد افسروں کا تعلق...
اسلام آباد واٹرایڈ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور کراچی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دورہ سعودی عرب مکمل کرکے ہفتہ کے روز واپس اسلام آباد پہنچ گئے...