گٹکا اور گندے انڈے تلف

12 مارچ ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے400 ساشے گٹکا، 400 گندے انڈے برآمد کر لئے ۔ راولپنڈی پان گلی میں کارروائی کرتے ہوئے 400 ساشے گٹکا تلف کر دیاگیا۔ چکوال میں تحصیل چوک میں ڈپارٹمنٹل سٹور سے 400 گندے انڈے برآمد کرکے تلف جبکہ جہلم میں مجاہد آباد کے ایک کریانہ سٹور سے بھاری مقدار میں ایکسپایرڈ پروڈکٹس برآمد کرکے تلف کی گئیں۔اٹک میں 17 فوڈ پوانٹس کو چیکنگ کے بعد 1لاکھ 66 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔