اسلام آباد(آئی این پی) ماہرین اور تمباکو مخالف کارکنوں نے معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے تمباکو ٹیکس میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف چائلڈ نے ایک بیان میں محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کا خیر مقدم کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ تمباکو ٹیکس کو معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے ایک ممکنہ ذریعہ کے طور پر غور کریں۔ اس طرح کے اقدامات ممکنہ طور پر معاشی مشکلات کو کم کرنے کے دوہرے فوائد پیش کرسکتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صحت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ مہم برائے تمباکو فری کڈز (سی ٹی ایف کے) کے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے پیدا ہونے والے اہم چیلنج کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 31.9 ملین بالغ افراد تمباکو کا استعمال کرتے ہیں ، جو بالغ آبادی کا 19.7 فیصد ہے ، صحت عامہ اور معیشت پر اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آئی بی سی کی ڈائریکٹر رابعہ سید کا کہنا تھا کہ سگریٹ پر ٹیکس میں 26 فیصد اضافے سے پاکستان 17 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجویز ڈبلیو ایچ او کے بیان کردہ تمباکو کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرکے صحت عامہ کے وسیع تر مقاصد کے ساتھ بھی مطابقت رکھتی ہے۔
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری ، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،چیئرمین...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...
راولپنڈی ڈیلی جنگ ایند پریس ورکرز یونین کے انتخابات ناصر چشتی صدر اور خالد محمود جنرل سیکر ٹری بلامقابلہ...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت پولیس نے جعلی لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار کی گرفتاری کی تردید کر دی ، سوشل میڈیا پر...
اسلام آباد اسلام آباد میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریب کے دوران سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت میں...
اسلام آباد مرکزی مسلم لیگ روزگار سہولت سے کراچی میں 1500 سے زائد خاندان مستفید ،موٹر سائیکل ، لیپ ٹاپ ،ماہی...
اسلام آباد محکمہ موسمیات نےرواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع...
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ و امیگریشن، محمد علی رندھاوا کی...