اسلام آباد(این این آئی)صحت کے کارکنوں نے آئی ایم ایف کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سنگل ٹائر ٹوبیکو ٹیکسیشن سسٹم کا نفاذ کرے کیونکہ پاکستا ن میں سگریٹ ٹیکس کے نظام کو بہتر کرنا ملک کے بہترین مفاد میں ہے، تمباکو سے متعلق ٹیکس کی آمدنی اور اخراجات کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہے،سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کے زیر اہتمام منعقد ہ ایک تقریب میں صحت کے کارکنوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ سنگل ٹائر ٹوبیکو ٹیکسیشن سسٹم کا نفاذ کرے، کمپین فار ٹوبیکو فری کڈزکے کنٹری ہیڈ ملک عمران احمد سگریٹ ٹیکس میں دوسرے درجے کو ختم کرنے سے حکومت کو نہ صرف اضافی ریونیو مدد ملے گا بلکہ تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی،تمباکو نوشی سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے سالانہ000، 160سے زیادہ اموات ہوتی ہیں، جو کہ ہر سال ملک کی جی ڈی پی کا 1.6 فیصد ہے، پروگرام مینیجر سپارک ڈاکٹر خلیل احمد ڈوگر نے کہا کہ تمباکو سے متعلق ٹیکس کی آمدنی اور اخراجات کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی ضرورت ہیآئی ایم ایف کی طرف سے تجویز کردہ سنگل ٹائر ٹوبیکو ٹیکسیشن سسٹم کو اپنانے سے پاکستان کے خزانے اور نظام صحت دونوں کو فائدہ ہوگا ۔
اسلام آباد باخبر ذرائع کے مطابق راجن پور، بہاولنگر، رحیم یار خان، بہاولپور، لیہ، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان،...
لندن لندن کے میئر صادق خان نے جیو نیوز کی جانب سے میئر کےانتخابات کی شاندار کوریج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ...
کراچیوفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پرنٹ میڈیا کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہوئے...
اسلام آبادچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا۔ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی، اطلاق رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا، صارفین پر 26 ارب...
لاہور پنجاب حکومت نے چینی شہریوں کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی انٹیلی جنس کولیکشن کا ٹاسک سپیشل برانچ اور سی...
اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان اور سکول سے باہر 2...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری...