راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کو نئی تجاویز دے دیں، صنعتی ٹیرف میں کمی کیلئے کپیسٹی چارجزکم کرنے کا مشورہ ،ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے پہلے نئے پاورپلانٹس کو چلایا جائے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے صنعتی ٹیرف میں کمی کےلیے کپیسٹی چارجزکم کرنے کا مشورہ دیا اور تجویز دی ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہلے نئے پاورپلانٹس کو چلایا جائے اور ان پلانٹس سے مکمل پیداواری صلاحیت حاصل کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطابق ایسا کرنے سے بجلی ٹیرف میں18 روپے کپیسٹی چارجز میں کمی آسکتی ہے جب کہ نئے پاورپلانٹس سے پوری بجلی نہ خریدنے پر صارفین پرسالانہ 2 ہزارارب روپے کا بوجھ آتا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ مقامی گیس سے سرکاری شعبے کے 5 ہزار میگاواٹ والے گیس پاورپلانٹس کو چلایا جائے جس سے ایل این جی کے مقابلے میں10 سے14 روپے فی یونٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ تمام صنعتی زونزکو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے بھی پاورڈویژن کو اضافی بجلی صنعتوں کو فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت ووٹر سے خوفزدہ ہے، اسلئے...
اسلام آباد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش...
اسلام آبادمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے...
واشنگٹنامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے کہنے پر پروجیکٹ فریڈم روکا، انہوں...
کراچی 2026 میں مسلسل تین ماہ جنوری ،فروری اور مارچ میں سرپلس رہنے کے بعد اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی...
کراچی غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کے لیے طویل قطاریں آٹے کی کمی سے بیکریوں کی پیداوار شدید متاثر ،...