کراچی (نیوز ڈیسک) ممبئی چین کے شہر بیجنگ کو تاریخ میں پہلی بار پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا مرکز بن گیا ہے جس میں رلائنس انڈسٹری کے سی ای او مکیش امبانی سرفہرست ہیں، ارب پتی افراد کی تعداد میں نئی دہلی بھی پہلی بار دنیا بھر کے ابتدائی 10شہروں میں شامل ، ارب پتی ممالک میں چین پہلے، امریکا دوسرے، بھارت تیسرے اور برطانیہ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ شنگھائی کے ہورون ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انڈیا میں ارب پتی افراد کی تعداد 271 ہے جن میں سے 92 ممبئی کے شہر میں ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بھی پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد کے حوالے سے ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ ہورون کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 3,279 ارب پتی ہیں جن میں پچھلے سال 167 کا اضافہ ہوا۔ ان میں سب سے زیادہ 814 ارب پتی افراد کے ساتھ چین پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد امریکا 800 کی تعداد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور انڈیا اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب برطانیہ جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر 146 ارب پتی افراد کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ گذشتہ سال امریکا میں 109 اور انڈیا میں 84 ارب پتی افراد کا اضافہ ہوا جبکہ چین میں 155 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دنیا کے سب سے زیادہ ارب پتی افراد میں چین سر فہرست ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر امریکا ، تیسرے نمبر پر بھارت، چوتھے نمبر پر برطانیہ، پانچویں پر جرمنی، چھٹے پر سوئٹزرلینڈ، ساتویں پر روس، آٹھویں پر اٹلی، نویں پر فرانس اور دسویں نمبر پر برازیل موجود ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد کے رہائشی شہروں میں نیویارک پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ اس فہرست میں لندن دوسرے، ممبئی تیسرے، بیجنگ چوتھے، شنگھائی پانچویں، شینزین چھٹے، ہانگ کانگ ساتویں، ماسکوآٹھویں، نئی دہلی نویں اور سان فرانسیسکو دسویں نمبر پر براجمان ہے۔
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت ووٹر سے خوفزدہ ہے، اسلئے...
اسلام آباد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش...
اسلام آبادمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے...
واشنگٹنامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے کہنے پر پروجیکٹ فریڈم روکا، انہوں...
کراچی 2026 میں مسلسل تین ماہ جنوری ،فروری اور مارچ میں سرپلس رہنے کے بعد اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی...
کراچی غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کے لیے طویل قطاریں آٹے کی کمی سے بیکریوں کی پیداوار شدید متاثر ،...