اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ججز کے خط کے بعد عمران خان کیخلاف فیصلوں کی قانونی حیثیت ختم ہوگئی،اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب اور سیکٹری اطلاعات رؤوف حسن کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم ججز کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ جج صاحبان نے ٹیریان وائٹ والے کیس کا ذکر کیا۔ اس میں توشہ خانہ کیس بھی شامل ہے۔ توشہ خانہ کیس میں سیشن جج پر دباؤ ڈالا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز دباؤ سے متاثر ہوئے جبکہ ماتحت عدالتیں بھی متاثر ہوئیں اسی وجہ سے 5 دنوں میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سزائیں سنائی گئیں۔عمر ایوب خان نے کہا کہ کل6ججز نے جو لیٹر لکھا وہ موجودہ سسٹم کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ خط میں واضح لکھا ہے کہ اس پورے معاملے میں ایک شخص مطلب قیدی نمبر804تھا۔ ہم اس مسئلے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اٹھائیں گے۔
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت ووٹر سے خوفزدہ ہے، اسلئے...
اسلام آباد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش...
اسلام آبادمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے...
واشنگٹنامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے کہنے پر پروجیکٹ فریڈم روکا، انہوں...
کراچی 2026 میں مسلسل تین ماہ جنوری ،فروری اور مارچ میں سرپلس رہنے کے بعد اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی...
کراچی غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کے لیے طویل قطاریں آٹے کی کمی سے بیکریوں کی پیداوار شدید متاثر ،...