لاہور ہائیکورٹ،سوشل میڈیا ایپ ایکس ( ٹویٹر ) کی بحالی کیلئے دائر متفرق درخواست پر سماعت 2 اپریل تک ملتوی

28 مارچ ، 2024

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عاصم حفیظ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس ( ٹویٹر ) کی بحالی کے لیے دائر متفرق درخواست پر سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی ،درخواست گزار کے وکیل حذیفہ نعیم نےموقف اپنایا کہ پی ٹی اے نے شہریوں کی ٹویٹر تک رسائی نا ممکن بنا دی ہے، عدالت ٹویٹر کی بندش کو غیر قانونی قرار دے، عدالت فریقین کو حکم دے کہ ٹویٹر تک عوام کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔