پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب، پمز ہسپتال منتقل

28 مارچ ، 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو ناسازی طبیعت کے باعث پولیس نے چیک اپ کیلئے اڈیالہ جیل راولپنڈی سے پمز ہسپتا ل منتقل کردیا ۔جیل حکام کے مطابق پرویز الٰہی کو پمز ہسپتا ل میں میڈیکل چیک اپ کیلئے منتقل کیا گیا ، وہ چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوئے تھے، پرویز الٰہی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔