لاہور ،کوئٹہ(نمائندہ خصو صی،نیوز ایجنسیاں ) پنجاب میں سینٹ کی ساتوں جنرل نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئےکامیاب ہونے والوں میں ن لیگ کے 5 اورسنی اتحاد کے 2 امیدوار شامل ہیں، حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقویسنی اتحاد کونسل کے راجا ناصر عباس اور حامد خان ایڈوکیٹ بھی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے، بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کے مابین سینیٹر کے بلامقابلہ انتخاب کا فارمولہ طے پانے کا امکان،11 نشستوں میں سے پی پی،ن لیگ کو3،3،JUI کو 2،BAP،نیشنل پارٹی اورANPکو ایک ایک نشست مل سکتی ہے،پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 12 امیدواروں میں سے 5 کی جانب سے کاغذات واپس لیے جانے کے بعد محسن نقوی، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر محمود اور طلال چوہدری و دیگر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ 7جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں رہ گئے، تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب ہوگئے ہیں، اسی طرح حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی بھی کامیاب ہوئے ہیں۔سنی اتحاد کونسل کے راجا ناصر عباس اور حامد خان ایڈوکیٹ بھی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں، امیدوار ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذ نامزدگی واپس لے لیے۔ دریں اثناء سینیٹ الیکشن کے دوران بلوچستان میں سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے مابین سینیٹر کے بلا مقابلہ انتخاب کا فارمولہ طے پانے کا امکان ہے، 11 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تین تین نشستیں مل سکتی ہیں،اسی طرح جمعیت علماء اسلام کو 2 نشستیں دی جائیں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک ایک نشست مل سکتی ہے۔
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت ووٹر سے خوفزدہ ہے، اسلئے...
اسلام آباد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش...
اسلام آبادمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے...
واشنگٹنامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے کہنے پر پروجیکٹ فریڈم روکا، انہوں...
کراچی 2026 میں مسلسل تین ماہ جنوری ،فروری اور مارچ میں سرپلس رہنے کے بعد اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی...
کراچی غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کے لیے طویل قطاریں آٹے کی کمی سے بیکریوں کی پیداوار شدید متاثر ،...