کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کےسپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران فلسطینی کاز کی حمایت میں کبھی نہیں ہچکچائے گا، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کو فلسطینی کاز کی حمایت پر فخر ہے ،دونوں رہنمائوں نے ان خیالات کا اظہار حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے تہران میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران کیا ۔ اس موقع پر اسماعیل ہنیہ نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم کا شکریہ ادا کیا ۔خامنہ ای نے جارح اسرائیل کیخلاف زبردست مزاحمت پر حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ایرانی صدر رئیسی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کی زبردست مزاحمت کے باعث مسئلہ فلسطین عالم انسانیت کا مسئلہ بن گیا ہے۔
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے بلائے...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ حکومت ووٹر سے خوفزدہ ہے، اسلئے...
اسلام آباد سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر آج شوال میں پاک افغان سرحد پے در اندازی کی ناکام کوشش...
اسلام آبادمشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستان نے جون کے مہینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے...
واشنگٹنامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان کے کہنے پر پروجیکٹ فریڈم روکا، انہوں...
کراچی 2026 میں مسلسل تین ماہ جنوری ،فروری اور مارچ میں سرپلس رہنے کے بعد اپریل میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ منفی...
کراچی غزہ میں آٹے اور ایندھن کی قلت، روٹی کے لیے طویل قطاریں آٹے کی کمی سے بیکریوں کی پیداوار شدید متاثر ،...