بھارتی مرکزی بینک کاروپیہ کی نئی نچلی سطح پرگراوٹ کے بعد ڈالر فروخت کرنے کا امکان

28 مارچ ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)چاربھارتی تاجروں نے بتایاہے کہ مقامی درآمد کنندگان اور تیل کی کمپنیوں کی جانب سے ڈالر کی مضبوط مانگ کی وجہ سے گزشتہ روزبھارتی کرنسی کی نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد بھارتی مرکزی بینک نے ممکنہ طور پر روپے میں مزید گراوٹ کو روکنے کے لیے امریکی ڈالر فروخت کیے ہیں۔سیشن کے اختتامی لمحات میں روپیہ 83.45 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر گر گیا۔3بج کر28 منٹ تک ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ کی قدر 83.37 تھی،جو منگل کو 83.28 کے بند ہونے کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے۔