ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کیلئے ایف بی آرکے فیلڈ دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا فیصلہ

28 مارچ ، 2024

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر ہفتہ اور اتوار کو ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کے لئےکھلے رہیں گے ، ایف بی آر نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہفتہ 30مارچ اور اتوار 31مارچ کو ٹیکس اور ڈیوٹی جمع کرنے کی ہدایت کر دی ۔ 31مارچ اتوار کو ایف بی آر کے دفاتر رات 12بجے تک کھلے رہیں گے۔