نوجوان کا اغواء، دوموبائل اور 2لاکھ روپے چھین لئے گئے

28 مارچ ، 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوجوان کو اغواء کرکے 2موبائل اور دولاکھ روپے چھین لئے گئے ۔ تھانہ سول لائنز کو نا صر خان نے بتایا کہ سائل کے 20سالہ بیٹے سلیمان خان نے بتایا کہ مجھے جھنڈا چوک مین روڈ سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم اشخاص زبر دستی اغواء کر کے جھنڈا محلہ میں ایک نامعلوم مکان میں لے گئے ۔مجھ سے اسلحہ کی نوک پر دو موبائل اور 2لاکھ روپے چھین لئے۔