گاڑی کی ٹکریں مار کر ایک شخص قتل،خودکشی، حادثہ میں دو جانیں چلی گئیں

28 مارچ ، 2024

گوجر خان(نمائندہ جنگ) گوجر خان اور گردونواح میں مختلف واقعات میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔پہلا واقعہ گزشتہ شب تھانہ مندرہ کی حدود میں پیش آیاجہاں ایک شخص عقیل کو گاڑی کی ٹکریں مار مار کر قتل کر دیا گیا۔ ایک اور واقعہ میں ڈھوک چوہدریاں کے فیصل محمود نے گلے میں پھندا سے درخت سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔متوفی مخبوط الحواس تھا۔تیسرے واقعہ میں گوجرخان موہڑہ سلیال کا رہائشی ادیس الطاف موٹر سائیکل پر گھر کی طرف جاتے ہوئے فروٹ منڈی کے سامنے رانگ سائیڈ سے آتے ہوئے پانی کے ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔