دہشتگردی میں بھارت کھلم کھلا ملوث ،بے نقاب کِیا جائے،حسین مقدسی

28 مارچ ، 2024

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ شانگلہ میں چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش دھماکہ پاکستان دشمن قوتوں کی کارستانی ہے۔ دہشت گردوں کو ناکام و نامراد کرنے کیلئے جادہ امام حسنؓ پر چلنا ہو گا۔ مشترکہ دشمن کی ہر سازش کو باہمی اتحاد کے ساتھ ناکام کر دیں گے۔ دہشتگردی میں بھارت کھلم کھلا ملوث ہے جسے بے نقاب کِیا جائے۔بدترین مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آستانہ باوا سید ولایت حسین کاظمی دربارِ بری امام کاظمی پرحضرت امام حسن مجتبیٰؓ کی ولادتِ کے موقع پر امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ کانفرنس سے سیکرٹری جنرل ٹی این ایف جے علامہ راجہ بشارت حسین امامی ، سید بوعلی مہدی ، سیدحسن کاظمی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔