ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

28 مارچ ، 2024

پنڈی گھیب ( نمائندہ جنگ) موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔ پنڈی گھیب کے قریب جھمٹ کے علاقہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکرا گیا جس سے رکشہ ڈرائیور محمد اختر موقع پر جاں بحق جبکہ کلاس نہم کے دو طالبعلم ہاشر سلیم اور ہاشر ناصر زخمی ہو گئے۔