گاڑی سے منشیات برآمد

28 مارچ ، 2024

جنڈ(نمائندہ جنگ) جنڈ پولیس نے کوہاٹ کی جانب سے آتی ہوئی کار سے منشیات برآمد کر لی۔ گاڑی مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر مختلف خانوں سے 10 کلو پانچ سو گرام خالص چرس برآمد ہوئی۔ ڈرائیور فخر عالم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ۔