آئیسکوچیف کی سسٹم کیلئے خطرے کا باعث عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت

28 مارچ ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا ہےکہ پتنگ بازی خطرناک اور خونی کھیل بن چکا ہے جس کے باعث بے شمار زندگیوں کے چراغ گل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کیں کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے انسانی جان اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کیلئے خطرے کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔