آن لائن ہراسگی کا ملزم گرفتار

28 مارچ ، 2024

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم اسامہ خلیق کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، متاثرہ کے گھر والوں کو بھی بھیجی اور شکایت کنندہ کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔