آرایل این جی کاکم استعمال،ترسیلی نظام پرشدیددباؤ

28 مارچ ، 2024

اسلام آباد (خالد مصطفی ) پاکستان میں گیس کی ترسیل کا نظام شدید دباؤ میں ہے ۔ جس کی بنیادی وجہ اقتصادیات کے مختلف شعبوں کی جانب سے آر ایل این جی کا کم استعمال ہے۔ یہی وجہ ہے سسٹم لائن پر یشر خطر ناک حد تک 5003ملین کیو بک فٹ یومیہ ہوگیا ہے ۔ ٹر انسپور ٹیشن لائن میں گیس پر یشر کی یہ سطح کسی بھی وقت تباہ کن صورتحال اختیار کر سکتی ہے ۔ اس حوالے سے سوئی ناردرن گیس اور ڈائر یکٹو ریٹ جنرل گیس نے پاور ڈویژن کو درآمد شدہ گیس کا استعمال بڑھانے کےلیے متعدد خطوط لکھے یہ بات بدھ کو یہاں وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر نے بتائی۔