لاہور (سودی) گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، پونے دو سو سے زائد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ سمیت انڈیکس تاریخ کی نئی ریکارڈ سطح 66548کی سطح پر آ گیا اِس سے قبل 12دسمبر 2023کو انڈیکس 66426کی ریکارڈ سطح پر آ گیا تھا جو گزشتہ روز ٹوٹ گیا، اِسی طرح مجموعی مالیت میں بھی ریکارڈ اضافہ سے یہ 93کھرب 46ارب روپے کی سطح پر آ گئی۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی تیزی سے ہوا جس میں اضافہ ہوتا رہا اور ایک موقع پر انڈیکس 702پوائنٹ تک بھی بڑھا، تیزی کے دوران متعدد مرتبہ پرافٹ ٹیکنگ بھی آئی اور سیل کا پریشر بھی مگر جذب ہوتا رہا مارکیٹ کے کاروباری حجم میں بھی گزشتہ روز اضافہ تھا تیزی کا باعث بننے والے عناصر میں حکومت کی طرف سے پی آئی اے سمیت سرکاری اداروں کی نجکاری میں پیش رفت ہونا، آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونا اور 7ارب ڈالر کے نئے پروگرام کی تیاری بیرونی سرمایہ کاروں کی مقامی مارکیٹ میں دلچسپی شامل تھے۔ گزشتہ روز زیادہ سرگرمی نجکاری والی کمپنیوں اور بینک سیکٹر میں رہی مارکیٹ میں بروکروں انشورنس سیکٹر اور بیرونی فنڈز کی نیٹ خریداری تھی جبکہ نجی سرمایہ کاروں بینکوں میوچل فنڈز اور آرگنائزیشنز نے نیٹ سیل کی۔ اختتام پر انڈیکس 642پوائنٹ اضافہ سے 66548پر آ گیا 203کمپنیوں میں اضافہ 111میں کمی اور 5میں استحکام رہا 35کروڑ 45لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
اسلام آباد حکومت نے مٹی کی تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کر دی، پٹرول پر لیوی کم کر دی جبکہ ڈیزل پر لیوی...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...