اسلام آباد (ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) شانگلہ میں پیش آئے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے پر سویلین اور عسکری قیادت یک زباں ہوگئی ،مہمانوں کے دشمنوں سے آخری حد تک لڑنے کے عزم کا اظہار کیا گیا،واقعے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے گی،وزیر اعظم نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کی ہدایت کردی جبکہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی شہریوں پر بشام میں دہشتگرد حملے کے بعد اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں سکیورٹی آڈٹ بھی کیا گیا۔اجلاس کے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے بشام واقعے کی مشترکہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیقات کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔پوری قوم چینی باشندوں کی جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ایک بین الاقوامی خطرہ ہے جسےملک دشمنوں نے ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے استعمال کیا ، وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نشانہ بنانے والوں کے ان اقدامات کا مقصد دونوں برادر ملکوں کے درمیان عدم اعتماد پیدا کرنا ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے ملک سے دہشت گردی کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر اعظم کو وزیرداخلہ محسن نقوی نے بشام واقعہ پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان کی جانب سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ قوم نے پچھلی دو دہائیوں میں ثابت قدمی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ پاکستان، اس کے عوام اور ان کے مہمانوں پر بری نظر ڈالنے والے ہر دہشتگرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر ریاست اور پاکستانی عوام کی ثابت قدمی اور حوصلے کو کم سمجھا ہے، ہم اپنی پوری طاقت سے آخری دم تک دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑنے کہا ہے کہ دووستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں،بشام میں دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی جائے گی، کیونکہ اس میں چینی باشندوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
اسلام آباد حکومت نے مٹی کی تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کر دی، پٹرول پر لیوی کم کر دی جبکہ ڈیزل پر لیوی...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...