دہشت گردی کی لہر کے باوجو د وفاقی سیکر ٹری داخلہ کا کلیدی عہدہ خالی

28 مارچ ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ملک میں دہشتگردی کی لہر کے باوجو د وفاقی سیکر ٹری وزارت داخلہ کا کلیدی اہمیت کی حامل عہدہ خالی ہے۔ بیورو کریسی کے حلقوں میں اس بات پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت نے نئے سیکرٹری داخلہ کی تقرری کیوں نہیں کی ۔سیکر ٹری داخلہ کی پوسٹ آفتاب اکبر درانی کی ریٹائرمنٹ سے گزشتہ روز خالی ہو ئی تھی۔