آج وزیراعظم چیف جسٹس ملاقا ت میں ججز خط کے معاملے پر غور ہوگا

28 مارچ ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:،رانا مسعود حسین)موقر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف آج سپریم کورٹ میں جاکر چیف جسٹس آف پاکستان،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے،ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خفیہ ادارے کے اہلکاروں کی مبینہ مداخلت سے متعلق لکھے گئے خط کے معاملہ پر غور کیا جائے گا،اس ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف ،اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔