صدر زرداری اپریل کے تیسرے ہفتے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

28 مارچ ، 2024

اسلام آباد(صالح ظافر) صدر آصف علی زرداری اپریل کے تیسرے ہفتے میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وہ آئندہ سال کےلیے حکومت کےلیے ترجیحات اور اس کے منصوبوں کو نمایاں کریں گے۔ قومی اسمبلی کا دوسراسیشن یکم اپریل کو صرف ایک دن کےلیے ہوگا۔