وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے ؛شاہ محمود خانDG آڈٹ گلگت بلتستان تعینات

28 مارچ ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری ، چیف فنانس اینڈ اکائونٹس افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شاہ محمود خان کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ گلگت بلتستان، ڈائریکٹر آڈٹ، ڈی جی آڈٹ ورکس فیڈرل دفتر بشریٰ سُنبل کو کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس راولپنڈی اور تحریم رفاقت کو ڈائریکٹر فنانس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا جبکہ کنٹرولر ملٹری اکاؤنٹس راولپنڈی مخدوم بلاول سینیئر مینجمنٹ کورس کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔