پٹرول پمپس ، ٹمبر مارکیٹس ، سبزی ، پھل کولڈ سٹوریج پر پراپرٹی ٹیکس کے ریٹ جاری

28 مارچ ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد چیف آفس نے پٹرول پمپس ، ٹمبر مارکیٹس ، سبزی ، پھل کولڈ سٹوریج پر پراپرٹی ٹیکس کے ریٹ جاری کردئیے۔وفاقی دارالحکومت کے پرائیویٹ ہسپتالوں، ہوٹلوں، فیض آباد تا روات ایکسپریس ہائی وے کی کمرشل پراپرٹیز پر ٹیکس میں اضافہ،نجی تعلیمی اداروں، پبلک یونیورسٹیز ، آٹو موبائل ورکشاپس ، رہائشی سیکٹروں کے مراکز پر فی مربع گز، فٹ پر ٹیکس دینا ہو گا بنی گالہ ، شہزاد ٹائون ، ڈی 12 ، ای11،12 ، ماڈل ویلجز ، پارک انکلیو، بھارہ کہو کی پراپرٹیز پر ٹیکس کی شرح کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن نمبر MCI-1(1)- Notification -4/2024جو جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015کے جدول 10 سیکشن 88 سب سیکشن 5 اسلام آباد کیپٹل ٹیر یٹری میں پراپرٹی ٹیکس پر نظرثانی کی منظوری دیدی ہے۔جمعرات کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس اسلام آبادہائیکورٹ میں توہین عدالت کی پٹیشن دائر کرنے کے بارے میں فیصلہ کریگا۔ اس نوٹیفکیشن میں رہائشی پراپرٹیز جو کہ اسلام آباد کے رہائشی سیکٹروں اور ہائوسنگ سوسائٹیوں کیلئے مجوزہ پراپرٹی ٹیکس کی شرحیں شامل ہیں۔