یہ خط نہیں چارج شیٹ ہے ‘سپریم کورٹ کارروائی کرے ‘بیرسٹرگوہر

28 مارچ ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر عدالتی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے خط کےمعاملے پر لارجر بینچ تشکیل دیکر فوری اس کی سماعت شروع کرنے پر زور دیا ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ججز کا مراسلہ خط نہیں بلکہ پاکستان کے انتظامی امور پر چارج شیٹ ہے‘ منصف خود انصاف کے طلب گار ہیں ‘تمام بارایسوسی ایشنز عدلیہ کی آزادی کیلئے اکٹھی ہوجائیں‘خط پر جوڈیشل کمیشن بنا کر فوری انکوائر ی کی جائے‘ہم مطالبہ کرتے ہیں اس عمل کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے انکوائری ہو اور سپریم کورٹ اس کی انکوائری فل اوپن کورٹ میں کرے۔