لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ(نمائندہ خصوصی ، ایجنسیاں) پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشستوں کیلئے 7 امیدوار تکنیکی طور پر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیشن اگلے دو روز میں بلا مقابلہ منتخب سینیٹر ز کا باضابطہ اعلان کریگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 4 نشستیں ن لیگ، ایک حکومتی اتحاد اور 2 سنی اتحاد کونسل کے حصے میں آئیں۔ مسلم لیگ ن کے پرویز رشید ، ناصر محمود ، احد چیمہ اور طلال چوہدری ،حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن رضا نقوی بھی تکنیکی طور پر کامیاب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس جعفری اور حامد خان ایڈووکیٹ بھی تکنیکی طور پر بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔سینیٹ الیکشن کے دوران بلوچستان میں سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے مابین سینیٹر کے بلا مقابلہ انتخاب کا فارمولہ طے پانے کا امکان ہے، 11 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تین تین نشستیں مل سکتی ہیں،اسی طرح جمعیت علماء اسلام کو 2 نشستیں دی جائیں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک ایک نشست مل سکتی ہے۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...