ورلڈ بینک پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیاں،ماہر تعلیم ذاکر عباس مستعفی

28 مارچ ، 2024

پشاور (نیوز ایجنسی) ورلڈ بینک پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ماہر تعلیم ذاکر عباس مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے پی ایچ سی آئی پی کو خط تحریر کیا جس میں لکھا کہ داخلوں میں معیارکا خیال نہیں رکھا گیا، بجٹ میں غیرقانونی تبدیلیاں کی گئیں،4اضلاع میں اسکولوں سے باہر بچوں کے لیے327سینٹرز کھولے گئے، اسکول سے باہرساڑھے 11 ہزاربچوں کوان سینٹرز میں پڑھایا جارہا ہے، داخل کرائے گئے بیشتر طلبہ نے پہلے سے ابتدائی تعلیم مکمل کر رکھی تھی، ایسے بچوں کو سرکاری مڈل اسکولوں میں داخلہ لینا چاہیے تھا۔پروجیکٹ ڈائریکٹر کے پی ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ حشمت علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ سے متعلق تمام الزامات بے بنیاد ہیں، کوئی بھی منصوبے کی انکوائری کرنا چاہتا ہے تو تیار ہوں، پروجیکٹ میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہوئی، یہ شفافیت سے چل رہا ہے۔