ہمارے منصوبوں سے لاکھوں پاکستانیوں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے، امریکا

28 مارچ ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکی منصوبوں سے لاکھوں پاکستانیوں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ میتھیو ملر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی منصوبوں نے پاکستان کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔