ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی محکمہ تفریحات نے کہا ہے کہ ریاض سیزن میں بولی وڈا سٹار سلمان خان 10 دسمبر کو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،اس کے ٹکٹ جلد جاری کیے جائیں گے۔العربیہ نیٹ کے مطابق بولی وڈا سٹار سلمان خان کا شمار مقبول اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شائقین انہیں ’سلمان بھائی‘ کہتے ہیں اور یہ اعزاز بھارت کے کسی اور اداکار کو حاصل نہیں ہے۔55 سالہ بولی وڈا سٹار نے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں کیا تھا۔ وہ اب تک 107 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ان میں باڈی گارڈ، دبنگ اور ایک تھا ٹائیگر ان کی مقبول فلموں میں شامل ہیں۔ریاض سیزن میں 7500 پروگرام ہو رہے ہیں۔ ان میں 70عرب کنسٹرٹ 6 انٹنیشنل کنٹسرٹ انٹرنیشنل شوز اور 350 تھیٹر شامل ہیں۔محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل شیخ نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پرریاض سیزن میں بولی وڈ اداکار سلمان خان کے پرواگرام کے حوالے سے ٹویٹ کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ریاض سیزن میں میوزک پروگرام دو فیصد سے زیادہ نہیں ہیں۔علاوہ ازیں سفیر پاکستان لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) بلال اکبر نے سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل شیخ سے ملاقات کی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ’ سفیر پاکستان نے ریاض سیزن میں پاکستان ایونٹ کے حوالے سے سفارشات دی ہیں۔ توقع ہے کہ ریاض سیزن میں پاکستانی فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
لاہور ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، سسٹم میں 5ہزار300 میگاواٹ کی کمی ہوگئی، جس کے سبب مختلف شہروں میں 10...
اسلام آبادپاکستان کو بین الاقوامی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان نے بطور جی77چیئرمین...
جموں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے اگرچہ گورنمنٹ سکیم کے تحت حج در خواستیں وصول کر لی ہیں اور آج ان کی قرعہ...
اسلام آباد ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی جانب سے اپنی نئی ٹیم کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روزان لینڈ ریونیو...
سکھر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دیدیا۔ انہوں نے عہدے سے مستعفی...
اسلام آبادکابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون...
کراچی طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر تحریک طالبان کی پابندی کے...