ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر نے بلآخر مداحوں کا انتظار ختم کرادیا۔راکھی نے اپنے شوہر کے ہمراہ رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری کی ہے۔راکھی کے شوہر کو شو میں دیکھ کر جہاں مداح حیرانی میں مبتلا تھے، وہیں بگ باس کے گھر والے بھی بے یقینی کی سی کیفیت میں دکھائی دیے۔متنازع اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی بار راکھی سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تھی لیکن راکھی نے اْنہیں بلاک کردیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کے شوہر رتیش نے بگ باس کے سیزن 15 میں انٹری دی جہاں اْنہوں نے اپنی اور راکھی کی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔رتیش نے کہا کہ ʼمیری زندگی میں کچھ چیزیں ٹھیک نہیں چل رہی تھیں اور میں بہت افسردہ تھا۔ میں کسی ایسے شخص سے بات کرنا چاہتا تھا جو میرے پیشے سے نہ ہو۔اْنہوں نے کہا کہ اسی دوران مجھے راکھی کا واٹس ایپ نمبر ملا، میں نے راکھی کو ’ہائے‘ کا میسج کیا ،جس کے بعد راکھی نے مجھے بلاک کردیا اور پھر میں نے راکھی کو دوسرے نمبر سے میسج کیا۔رتیش نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا کہ راکھی کا پہلے سے ایک بوائے فرینڈ تھا جوکہ ایک ڈان تھا اور راکھی اْس سے الگ ہونا چاہتی تھی۔دوسری جانب راکھی نے کہا کہ میری ماں نے مجھ سے کہا کبھی اپنے بوائے فرینڈ سے بات نہ کرنا اور پھر میں نے اس سے بات کرنا چھوڑ دی، میں اس آدمی سے بچنے کے راستے تلاش کر رہی تھی، اس ڈان نے فلمی ڈائیلاگ استعمال کئے اور مجھ سے کہا کہ وہ مجھے اور سب کو اغوا کر لے گا، یہ وہ وقت تھا جب رتیش مجھے میسج کر رہے تھے۔رتیش نے کہا کہ پھر ہم نے بات شروع کی، راکھی نے مجھے بتایا کہ وہ فوری طور پر شادی کرنا چاہتی ہے اور میں نے راکھی کو شادی کی پیشکش کی اور پیشکش قبول کرنے پر ہم نے شادی کرلی۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے 2019 میں میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر عروسی لباس میں تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے رتیش کا ہاتھ تھام رکھا تھا لیکن رتیش تصویر میں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔
لاہور ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، سسٹم میں 5ہزار300 میگاواٹ کی کمی ہوگئی، جس کے سبب مختلف شہروں میں 10...
اسلام آبادپاکستان کو بین الاقوامی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان نے بطور جی77چیئرمین...
جموں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے اگرچہ گورنمنٹ سکیم کے تحت حج در خواستیں وصول کر لی ہیں اور آج ان کی قرعہ...
اسلام آباد ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی جانب سے اپنی نئی ٹیم کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روزان لینڈ ریونیو...
سکھر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دیدیا۔ انہوں نے عہدے سے مستعفی...
اسلام آبادکابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون...
کراچی طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر تحریک طالبان کی پابندی کے...