کراچی (آئی این پی)پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے انڈسٹری میں بحیثیت عورت کیا کچھ حاصل کیا ہے اور کتنا کچھ سیکھا اس سے متعلق ایک ویڈیو بنائی ہے۔اداکارہ و ماڈل نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر اپنے شوبز کیریئر پر مبنی ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مہوش حیات نے شوبز انڈسٹری کی ابتدا سے اب تک کے سفر کو مختصر سی ویڈیو میں قید کیا ہے۔اس شعبے سے منسلک ہوتے ہوئے انہوں نے بندوق چلانے کی تجربہ حاصل کیا جبکہ اس انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں سے بہت نام بھی کمایا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل مہوش حیات اب چھوٹی اسکرین پر نظر نہیں آتی ہیں جس کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اچھی اسکرپٹ کا فقدان ہے۔مہوش حیات نے مزید کہا تھا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے تمام ڈراموں کی کہانی تقریبا ایک جیسی ہی ہوتی ہے جس میں عورت کو ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اداکارہ نے نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا کہ کوئی اچھی اسکرپٹ کی پیشکش کی گئی تو اس پر ضرور کام کرنا پسند کرونگی۔
لاہور ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، سسٹم میں 5ہزار300 میگاواٹ کی کمی ہوگئی، جس کے سبب مختلف شہروں میں 10...
اسلام آبادپاکستان کو بین الاقوامی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان نے بطور جی77چیئرمین...
جموں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے اگرچہ گورنمنٹ سکیم کے تحت حج در خواستیں وصول کر لی ہیں اور آج ان کی قرعہ...
اسلام آباد ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی جانب سے اپنی نئی ٹیم کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روزان لینڈ ریونیو...
سکھر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دیدیا۔ انہوں نے عہدے سے مستعفی...
اسلام آبادکابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون...
کراچی طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر تحریک طالبان کی پابندی کے...