ڈیرہ مراد جمالی :ایف سی کی کارروائی بھاری مقدار میں انڈین چھالیہ گٹکا پان پراگ اور دیگر سامان برآمد

30 مارچ ، 2024

ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار ) ایف سی 72 ونگ سوئی رائفلز کی کامیاب انٹی سمگلنگ کارروائیاں کرکے بھاری مقدار میں انڈین چھالیہ گٹکا پان براگ ٹائزسمیت دہگر اشیا بر امد کرلیؔں پکڑا جانے والا سامان کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے ایف سی 72 ونگ سوئی رائلفر محمد صد یق کے مطابق یف سی بلوچستان (نارتھ)ایف سی کمانڈنٹ سوئی رائفلز کرنل ندیم احمد، ایف سی 72 ونگ کمانڈر کرنل محمد صد یق ملک کی خصوصی ہدایت پر 72 ونگ کے میجر عبداللہ کی زیر نگرانی سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹول پلازہ کے مقام پر بلوچستان سے اندرون سندھ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 10 ٹرکوں پر لوڈڈ انڈین چھالیہ، گٹکا، پان پراگ ۔ امپورٹڈ خشک دودھ اور اعلی کوالٹی کا کپڑا بھاری مقدار میں بر آمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا، جو ضروری کارروائ کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا جاے گا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پکڑا جانے والا ساماں کی اربوں روپے سے زیادہ مالیت کا بتایا جاتا ہے۔