لاہور ( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ وہ کراچی آتی رہتی ہیں، لوگوں کو خبر بھی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ پہلی بار لوگوں نے دیکھا ہے ، دونوں ملک میرے دل کے قریب ہیں۔اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ میں تو کراچی آتا رہتا ہوں، میرے لیے تو ایک گھرکے جیسا ہے۔حال ہی میں قومی ٹیم کے آل رانڈر شعیب ملک اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی میں ایک تقریب میں شریک ہوئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔ویڈیو میں ایک جگہ ثانیہ اور شعیب کے ساتھ اداکارہ عائشہ عمر موجود ہیں جو دونوں کے ہمراہ تصاویر بنوارہی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب کی گود میں موجود اذہان فوٹو شوٹ کے دوران اپنی والدہ ثانیہ کے منہ پر ہاتھ مارتے ہیں جب کہ ساتھ ہی عائشہ عمر بھی کھڑی ہیں جس کا موقع سوشل میڈیا صارفین نے خوب اٹھایا۔ایک صارف نے لکھا کہ اذہان یہ تھپڑ عائشہ عمر کو مارنا چاہتا تھا مگر لگ ثانیہ مرزا کو لگ گیا۔ایک صارف نے سوال کیا کہ یہاں عائشہ کا کیا کام ہے؟ایک اور صارف نے کہا کہ عائشہ بلا وجہ فیملی فوٹو میں فِٹ ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شعیب ملک کا عائشہ عمر کے ہمراہ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا جس پر صارفین نے تنقید کی تھی۔
لاہور ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، سسٹم میں 5ہزار300 میگاواٹ کی کمی ہوگئی، جس کے سبب مختلف شہروں میں 10...
اسلام آبادپاکستان کو بین الاقوامی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان نے بطور جی77چیئرمین...
جموں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے اگرچہ گورنمنٹ سکیم کے تحت حج در خواستیں وصول کر لی ہیں اور آج ان کی قرعہ...
اسلام آباد ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی جانب سے اپنی نئی ٹیم کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روزان لینڈ ریونیو...
سکھر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دیدیا۔ انہوں نے عہدے سے مستعفی...
اسلام آبادکابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون...
کراچی طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر تحریک طالبان کی پابندی کے...