کراچی(این این آئی) ماڈل و اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو نہیں ہیں، ترکوں نے ہم پر حملہ کیا۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ اگر میں موجودہ حکومت کی خامیاں تلاش کرتی ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے، اگر ایک ادارہ دوسرے ادارے کے کام میں مداخلت نہ کرے تو ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ ہمیں امن، تعلیم اور سائنس کی ضرورت ہے، اگلے 30 سال میں ٹیکنالوجی تمام چیزوں پر حاوی ہو جائے گی۔میزبان نے پاکستان اور ترکی کے مشترکہ تعاون سے صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر بننے والے ڈرامے کے حوالے سے پوچھا تو عفت عمر نے کہا کہ ترکوں نے ہم پر حملہ کیا، ہمیں افسانوی کرداروں کی ضرورت نہیں، ہمیں سائنسدانوں کی کہانیوں کی ضرورت ہے، پاکستان میں ایک بھی سائنسدان نہیں جو پوری دنیا میں مشہور ہو۔انہوں نے کہا کہ صلاح الدین ایوبی ہمارے ہیرو نہیں ہیں، جب سے ہمارا ملک بنا ہے پاکستانیوں میں اس بات کا رجحان پایا جاتا ہے، ہم اپنے آپ کو برتر سمجھتے ہیں، ہماری تاریخ برصغیر کی ہے، ہمیں اس کی توثیق کرنے کی ضرورت ہے، ہماری تاریخ ترکی کی نہیں ہے۔
لاہور ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، سسٹم میں 5ہزار300 میگاواٹ کی کمی ہوگئی، جس کے سبب مختلف شہروں میں 10...
اسلام آبادپاکستان کو بین الاقوامی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان نے بطور جی77چیئرمین...
جموں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے اگرچہ گورنمنٹ سکیم کے تحت حج در خواستیں وصول کر لی ہیں اور آج ان کی قرعہ...
اسلام آباد ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی جانب سے اپنی نئی ٹیم کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روزان لینڈ ریونیو...
سکھر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دیدیا۔ انہوں نے عہدے سے مستعفی...
اسلام آبادکابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون...
کراچی طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر تحریک طالبان کی پابندی کے...