ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا نے وکی کی کترینہ کیف کیساتھ دسمبر میں شادی کی افواہوں کی تردید کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے وکی اور کترینہ کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہا ہے کہ ʼیہ محض افواہیں ہیں، ان میں کوئی سچائی نہیں ہےʼ۔وکی کوشل کی کزن نے کہا کہ ʼاگر ایسا ہوتا ہے تو وہ وکی اور کترینہ خود اپنی شادی کا اعلان کرینگے، بولی وڈ میں ایسی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھیʼ۔اداکار کی کزن نے بتایا کہ ʼان کی حال ہی میں وکی کوشل سے بات ہوئی ہے اور اداکار نے بتایا کہ ابھی اْن کی شادی نہیں ہو رہی۔ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے کہا کہ میں اس مسئلے پر مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتی لیکن اس وقت شادی نہیں ہو رہی ہے۔جبکہ بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی اگلے ماہ ہونے والی شادی کی تاریخ سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی اگلے ماہ کی 9 تاریخ کو ہونا طے پائی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجھستان کے ایک پر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔دوسری جانببھارتی اداکار وکی کوشل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ان کے مداح ناراض نظر آ رہے ہیں۔وکی کوشل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا زمین پر ان کی پسندیدہ ترین جگہ۔اس تصویر میں اداکار کیمرے کے ساتھ کسی شوٹ پر نظر آ رہے ہیں، وکی کوشل کی یہ تصویر دیکھ کر مداح تذبذب اور برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔جہاں وکی کوشل کے مداحوں کی امیدوں کے مطابق انہیں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہونا چاہیے تھا وہیں ان کا پسندیدہ اداکار شوٹنگ میں مصروف ہے۔وکی کوشل کی اس تصویر پر مداح ان سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ شادی کا اب اعلان کر دیں، انتظار کرنا انہیں اچھا نہیں لگ رہا۔
لاہور ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، سسٹم میں 5ہزار300 میگاواٹ کی کمی ہوگئی، جس کے سبب مختلف شہروں میں 10...
اسلام آبادپاکستان کو بین الاقوامی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان نے بطور جی77چیئرمین...
جموں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے اگرچہ گورنمنٹ سکیم کے تحت حج در خواستیں وصول کر لی ہیں اور آج ان کی قرعہ...
اسلام آباد ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی جانب سے اپنی نئی ٹیم کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روزان لینڈ ریونیو...
سکھر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دیدیا۔ انہوں نے عہدے سے مستعفی...
اسلام آبادکابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون...
کراچی طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر تحریک طالبان کی پابندی کے...