نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ میشا شفیع نے دبئی کنسرٹ میں شرکت کا اعلان کردیا۔گلوکارہ میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’28 تاریخ کو دبئی ایکسپو میں کنسرٹ کے لیے آرہی ہوں۔عدالت نے انہیں بلایا تھا تو میشا شفیع نے کہا تھا کہ سفری اخراجات نہیں کرسکتی، علی ظفر کی جانب سے سفری اخراجات اٹھانے کی پیشکش پر بھی وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں۔واضح رہے کہ میشا شفیع کی جانب سے سوشل میڈیا پر علی ظفر پر الزامات کا کیس زیر سماعت ہے، علی ظفر کی جانب سے عدالت میں میشا شفیع کو طلب کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں گلوکار نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع اتوار کو کنسرٹ کے لیے دبئی جارہی ہیں پیر کو انہیں طلب کیا جائے۔میشا شفیع کو عدالت کی جانب سے پیر کے روز پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع پیر کے روز عدالت میں پیش ہوں ورنہ کارروائی ہوگی۔
لاہور ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا، سسٹم میں 5ہزار300 میگاواٹ کی کمی ہوگئی، جس کے سبب مختلف شہروں میں 10...
اسلام آبادپاکستان کو بین الاقوامی سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے،پاکستان نے بطور جی77چیئرمین...
جموں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ہفتے کی علی الصبح آر ایس پورہ علاقے میں...
اسلام آ باد وزارت مذہبی امور نے اگرچہ گورنمنٹ سکیم کے تحت حج در خواستیں وصول کر لی ہیں اور آج ان کی قرعہ...
اسلام آباد ایف بی آر کے نئے چیئرمین کی جانب سے اپنی نئی ٹیم کی تشکیل کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روزان لینڈ ریونیو...
سکھر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ نے اپنے عہدے سے استعفے دیدیا۔ انہوں نے عہدے سے مستعفی...
اسلام آبادکابینہ ڈویژن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کےمعاون...
کراچی طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر تحریک طالبان کی پابندی کے...