اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ انتخابات، امیدواروں کی فہرست جاری، 18 بلامقابلہ منتخب، 30 کا انتخاب 2 اپریل ہوگا ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ میں پنجاب کی 7 جنرل ن ، بلوچستان کی تما م 11 نشستوں پر امیدواروں کی بلامقابلہ کامیابی کا باضابطہ اعلان کردیا ۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن پروگرام کا نوٹی فیکیشن 14 مارچ 2024 ء کو جاری کیا گیا جس کے مطابق سینیٹ کی 29 جنرل ، 8 خواتین ، 9 ٹیکنوکریٹ / علماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب مورخہ 2 اپریل 2024 ء کو ہونا ہے ۔ اس انتخاب کے لیے کل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 18،امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں جس میں پنجاب کی 7 جنرل نشستوں ، اسی طرح بلوچستان کی 7 نشستوں ، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ / علماء کی نشستیں شامل ہیں ۔ 2 اپریل کو سینٹ کی 30 نشستوں پر انتحاب ہوگا جس کی تفصیل یہ ہے ۔فیڈرل کیپٹل ایک جنرل ،ایک ٹیکنو کریٹ،پنجاب کی دو خواتین،دو ٹیکنو کریٹ/ علماء، ایک غیر مسلم،سندھ کی 7 جنرل،2 خواتین،2 ٹیکنوکریٹ/علما،ایک غیر مسلم،خیبرپختونخوا کی 7 جنرل،2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ کی نشستیں شامل ہیں اور ان پر 59 امیدواران مد مقابل ہیں۔الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرنگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔
کراچی امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران کے توانائی ڈھانچے پر حملوں کی حمایت کردی۔ سینیٹر گراہم کا کہنس تھا...
واشنگٹن واشنگٹن میں بڑی مسیحی دعائیہ تقریب، امریکی مذہبی شناخت پر بحث مزید تیز، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور...
تہرانایران کی حکومت نے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کے امور کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
نئی دہلی بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگرا کے سابق سربراہ سمنت گوئل کی طرف سے وزیراعظم نریندر...
کراچی ڈرون وار فیئر کا نیا دور، حزب اللہ کے خاموش قاتل ڈرونزسے اسرائیلی دفاعی نظام پریشان ،حزب اللہ کے ڈرون...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...