ہرنائی ( نامہ نگار) ہرنائی کے پہاڑی علاقے وڑیخہ میں سیکورٹی فورسز کے گاڑی کے قریب دھماکہ ہو نے سے پندرہ افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔زخمی ہونے والوں میں متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو جائے وقوعہ سے ہیلی کاپٹر کے زریعے کوئٹہ منتقل کیا گیا۔و زیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فر ا ز بگٹی نے ہر نا ئی دھماکے سے متعلق محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ۔ و زیر اعلیٰ میر سر فر ا ز بگٹی نے ہر نا ئی میں ہو نے والے دھماکہ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ ہرنائی دھماکہ دہشتگردوں کا بزدلانہ وار ہے بلوچستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز متحد ہوکر امن دشمنوں کے خلاف کھڑے ہیں دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کے خلاف جنگ میں فتح امن کی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ معصوم اور بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں جائیں،و زیر اعلیٰ میر سر فر ا ز بگٹی نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی فوری طورپر تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ حلقہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی کے علاقے وڑیخہ میں بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہرنائی میں دھماکہ دہشتگردوں کا بزدلانہ وار ہے۔ بلوچستان کےعوام اور سیکورٹی فورسز متحد ہوکر امن دشمنوں کے خلاف کھڑے ہیں ۔ دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کے خلاف جنگ میں فتح امن کی ہوگی،معصوم اور بے گناہوں کا خون بہانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونےوالوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں جائیں۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آ باد بلوچستان میں ایک سال سے تعینات پولیس سروس گریڈ18کے چھ افسر تبدیل ،تبدیل ہونیوالوں میں بیدار بخت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...