فضل الرحمان سے حماس رہنما کی ملاقات غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

31 مارچ ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر نے ملاقات کی ہے جس دوران غزہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حماس رہنما ڈاکٹر ناجی زہیر نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ظلم و بربریت کے ریکارڈ توڑ دئے ، رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس کے موقع پر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے فلسطینی بھائیوں بارے دوٹوک موقف اختیار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر موقع پر فلسطین پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے ۔